انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے: سپریم کورٹ

انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی موٹر وہیکل، سی ڈی اے، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرمتعلقہ اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ شہریوں کی صحت اور زندگیوں کا معاملہ ہے ،اگر اداروں کے سربراہوں کو طلب کرتے ہیں تو وہ بے عزتی محسوس کرتے ہیں۔جسٹس ثاقب نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔