اسلام آباد: محکمہ ایکسائز نے ایم این اے حاجی گل آفریدی کی غیر رجسٹرڈ گاڑی پکڑ لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کی غیر رجسٹرڈ گاڑی پکڑ لی۔ انسپکٹر عامر بٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی حاجی گل آفریدی کی غیر رجسٹرڈ ڈبل کیبن گاڑی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنی تحویل میں لے لیا۔