اسلام آباد میں امام بارگاہ حملےمیں ملوث بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی

اسلام آباد میں امام بارگاہ حملےمیں ملوث بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی

پمزاسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹرنصیر کی سربراہی میں ٹیم نے خود کش حملہ آور کاپوسٹ مارٹم کیا جس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کوبھجوا دی گئی ہےرپورٹ میں کہاگیاہے کہ خودکش حملہ آور کےچہرےکےایک طرف چھروں کے نشانات ہیں جب کہ اس کاچہرہ قابل شناخت ہے،حملہ آور کاقد پانچ فٹ سات انچ ہے،رپورٹ کےمطابق حملہ آور نےگرے شلوار قمیض پہن رکھی تھی جو دھماکے سے پھٹ چکی تھی جب کہ ایک ہاتھ بھی ضائع ہوگیاہے،دھماکے سے حملہ آور کے سینے اور چہرے پرزخموں کے نشانات ہیں رپورٹ کےمطابق حملہ آور کے جسم کے اعضا فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں جب کہ فنگرپرنٹس بھی لےلیے گئے ہیں جن کو نادرا کی مدد سےشناخت کیاجائے گا،