صدر ممنون حسین نے سینٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا
اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے سینٹ کا اجلاس (آج) جمعہ کو سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں سانحہ پشاور اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات ہو گی۔ اجلاس میں اہم ملکی امور پر بحث اور قانون سازی کی جائے گی۔