حارث سٹیل ملز‘ بھاری فیسیں لینے والے وکلاءکو ٹیکس ادائیگی کے نوٹس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے حارث سٹیل ملز کے مالکان سے بھاری فیسیں وصول کرنے ولے وکلا کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر کے ممبر اسرار ر¶ف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان وکلا جن کے نام بھاری فیسیں وصول کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آتے ہیں ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس دیا جائے گا‘ ان وکلاءمیں اعتزاز احسن‘ سید شریف الدین پیرزادہ‘ ڈاکٹر بابر اعوان‘ علی وسیم شامل ہیں ان وکلا کے ٹیکس گوشواروں کی پڑتال کی جائے گی۔