نیشنل بُک فاﺅنڈیشن ریڈرز کلب ممبر شپ ،عرفان صدیقی 23اگست کو افتتاح کریں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام رواں مالیاتی سال 2017-18کے لیے شائقینِ کتب میں مقبول عام اسکیم ”ریڈرز بُک کلب“ کی ممبر شپ کا اجراء23اگست 2017ء(بدھ) سے ہو رہا ہے۔ افتتاح وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی23اگست دن11بجے این بی ایف کے صدر دفتر واقع6ماﺅ ایریا، تعلیمی چوک، سیکٹر جی ایٹ فور اسلام آباد میں کریں گے۔ صدر دفتر اسلام آباد میں اجراءکے ساتھ ہی ملک بھر میں این بی ایف کی تمام آﺅٹ لیٹس پر بھی یہ ممبر شپ شروع ہو جائے گی۔