117ویں عالمی خاتم النبین کانفرنس25اگست کو گولڑہ شریف میں ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) یوم فتح دین مبین بیاد امام المسلمین اعلی حضرت پیر مہر علی شاہ گیلانی کے مشہور مناظرے کی یاد میں 117ویں سالانہ عالمی خاتم النبین کانفرنس 25اگست بروز جمعتہ المبارک صبح 9بجے سے ایک بجے تک گولڑہ شریف میں ہوگی۔ جس کی صدارت سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق لالہ جی کریں گے۔ کانفرنس زیر نگرانی پیر غلام معین الحق گیلانی ہوگی۔ جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ کانفرنس کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر سے گولڑہ شریف کے مریدین قافلوں کی صورت میں شرکت کرینگے۔کانفرنس سے مشائخ عظائم علماءکرام خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر نامور ثناءخوان ہدیہ نعت بھی پیش کرینگے۔