دھاندلی کے الزامات سب لگاتے ہیں ثبوت کسی کے پاس نہیں: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سب لگاتے ہیں ثبوت کسی کے پاس نہیں، جوڈیشل کمشن کی کارروائی میں توسیع ہوسکتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے صرف الزامات ہیں، حلقے کھولنا الیکشن کمشن کا کام ہے جوڈیشل کمشن میں ثبوتوں کی ضرورت ہے، ابھی شروع ہوا ہے یہ کام پنتالیس دن میں تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا ٹائم میں مزید توسیع ہوگی۔