پاکستانی طالبہ نے عالمی ماحولیاتی مقابلہ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

 اسلام آباد (آئی این پی) آذربائیجان میں منعقدہ بین الاقوامی ماحولیاتی مقابلہ میں دوئم پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی طالبہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے اس مقابلہ (انیپویوریشیا) میں سینتالیس ممالک کے طلبا نے ایک سو تئیس تحقیقی پراجیکٹ مقابلہ کے لئے پیش کئے ۔