وزیر صاحب کا نام کیا ہے؟پریس گیلری میں صحافیوں کا استفسار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گزشتہ شام یہاں سینٹ کے اجلاس میں ایک نگران وزیر جب بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر نگران حکومت کی طرف سے وضاحت کے لئے اٹھے تو پریس گیلری میں بیٹھے اکثر اخبار نویسوں نے ایک دوسرے سے استفسار کرناشروع کردیا کہ وزیر صاحب کا نام کیا ہے۔بالآخر ایک خاتون صحافی نے کہا کہ وزیر موصوف کا نام ڈاکٹر مصدق ہے۔