نوائے وقت کے سابق میگزین ایڈیٹر نبی احمد خان لودھی سپرد خاک، قل آج ہونگے

راولپنڈی (اے پی پی) ممتاز صحافی ،دانشور اور مسلم سکالر نبی احمد خان لودھی کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ گذشتہ روز عزیز آباد جنازہ گاہ غفار کیانی روڈ راولپنڈی کینٹ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی دعائے قل آج بعد از جمعہ اڑھائی بجے سہ پہر مسجدحنفیہ غوثیہ مہریہ المعروف تہہ خانے والی مسجد عابد مجید روڈ ٹنچ بھاٹہ راولپندی کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ وہ 1958میں روزنامہ تسنیم لاہور کے ایڈیٹر رہے بعد ازاں وہ بطور میگزین ایڈیٹر نوائے وقت سے منسلک ہوگئے نبی احمد خان لودھی ہفت روزہ جہاں نما لاہور کے طویل عرصہ ایڈیٹر رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد نبی احمد خان لودھی نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔