مشرف کی ضمانت منسوخی سے پیدا صورتحال پر اسلام آباد کے سفارتی حلقوں کی خصوصی دلچسپی

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی منسوخی اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر سفارتی حلقوں نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ امریکہ، چین سمیت تمام یورپی اور عرب ممالک کے علاوہ دیگر اہم ممالک کے سفارتکار، عدالتی کارروائی کے بارے میں جاننے کیلئے میڈیا میں اپنے دوستوں سے مسلسل رابطے میں رہے۔