سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی اچانک 30دن کی رخصت پر چلی گئیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی اچانک رخصت پر چلی گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم سے درخواست کی کہ انہیں سیکرٹری کابینہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے اور 30روز کی رخصت دی جائے۔ وزیراعظم نے ان کی درخواست قبول کرلی۔