حج کرپشن کیس: زین سکھیرا کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کی عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حج کرپشن کیس میں ملوث زین سکھیرا کی ضمانت کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔