احتساب عدالت نے توقیر صادق کو اشتہاری قرار دیدیا، دائمی وارنٹ جاری

احتساب عدالت نے توقیر صادق کو اشتہاری قرار دیدیا، دائمی وارنٹ جاری

راولپنڈی(آن لائن) احتساب عدالت کے جج چوہدری شاہد نصیر نے اوگرا میں 84ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو نیب آرڈیننس کے تحت اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ دیگر تین ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ اوگرا کیس میں نیب نے مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے سابق ایم پی اے کے بیٹے شہزادہ سلیم بھٹی ایڈووکیٹ کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم ممبر فنانس اوگرا میر کمال فرید بجارانی ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار ہوگئے تھے یاد رہے کہ توقیر صادق کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ ملزم کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہوچکا ہے اس کیس میں توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ بھی احکامات جاری کرچکی ہے۔