پگواش کانفرنس تماشا تھا، بھارتی حکومت درندگی پر اتر آئی: میر واعظ عمر فاروق

پگواش کانفرنس تماشا تھا، بھارتی حکومت درندگی پر اتر آئی: میر واعظ عمر فاروق

اسلام آباد (جاوید صدیق) اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق پگواش کانفرنس کا انعقاد محض ایک تماشا تھا اس میں مقبوضہ کشمیر کی حریت لیڈر شپ کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر سے فون پر نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت تو اب درندگی پر اتر آئی ہے اب تو اس نے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی قیادت کو آپس میں ملنے کا موقع نہ دینے کی پالیسی اختیار کر لی ہے اس لئے حریت کانفرنس کے لیڈروں کو پگواش کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کا نہ تو ویزا دیا گیا اور نہ ہی پاسپورٹ دئیے گئے۔ انہوں نے کہا بھارت اور اس کی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جو مظالم شروع کئے ہیں، ان سے کشمیری نوجوان مجبور ہو کر سخت ردعمل کا اظہار کریں گے‘ بین الاقوامی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا شوپیاں میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا اور اس کے خلاف کشمیریوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا۔