وزرا اور حکومتی ارکان اسمبلی کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم دلچسپی کی اطلاعات پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا اور حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کی اطلاعات پر ترکی میں موجود وزیراعظم نوازشریف نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کارروائی کی رپورٹ ارسال کی جائے۔