فحاشی کیخلاف قاضی حسین احمد کی درخواست کی سماعت منگل تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کوٹ میں فحاشی کے خلاف جماعت اسلامی کے سابق امیر (مرحوم) قاضی حسین احمد کی درخواست کی سماعت پیمرا کے وکیل کی عدم حاضری کی بنیاد پر منگل تک ملتوی کر دی گئی۔