حکومت اور پیپلز پارٹی جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین بنانے پر متفق، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت اور پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کے کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین قومی احتساب بیورو بنانے پر متفق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت میں اتفاق رائے ہو چکا ہے۔