اسلام آباد ہائیکورٹ: بازیاب ہونیوالے شہری سے اہل خانہ کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ: بازیاب ہونیوالے شہری سے اہل خانہ کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیاب ہونے والے شہری سے اہل خانہ کی ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لکی مروت انٹرما سنٹر کے انچارج کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے لاپتہ افراد میں سے بازب ہونے والے علی خان کی بیوی راشدہ امیر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے دوران سماعت علی خان سے اہل خانہ کی ملاقات نہ کرانے پرسیکرٹری داخلہ طارق حیات کو نوٹس جاری کر دیاجبکہ عدالت نے لکی مروت انٹرما سنٹر کے انچارج کو طلب کر تے ہوئے درخواست کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ عدالت نے لاپتہ شخص کی ہر ماہ اہل خانہ سے ملاقات کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔