عام انتخابات : قومی و صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں منظم اور جزوی دھاندلی ہوئی : الیکشن کمشن
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ءمیں ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے متعلق جامع رپورٹ شائع کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں 20 حلقوں میں منظم اور جزوی دھاندلی کی گئی جس میں قومی اسمبلی کے 7اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ چھ حلقوں میں جزوی جبکہ سات حلقوں میں منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی۔ الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات 2013ءمیں ہونے والے چودہ حلقوں میں انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے وہاڑی ، ملتان اور نوشیرو فیروز سے تعلق رکھنے والے تین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جس میں سندھ کے حلقہ پی ایس 22 کے صوبائی رکن اسمبلی سندھ عبدالستار کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔ عبدالستار کی اہلیت کو عارف مصطفی جتوئی نے الیکشن ٹربیونل کی کراچی میں چیلنج کیا تھا۔
انتخابات/ دھاندلی