پاکستان کے عبوری کونسل کو تسلیم کرنے پر خوشی ہے: سفیر لیبیا

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں لیبیا کے سفیر ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ پاکستان نے لیبیا کی عبوری کونسل کو تسلیم کیا ہے۔ نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ خدا کرے لیبیا میں حالات جلد بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں حالات کو نارمل کرنا خاصا مشکل کام ہے‘ لیبیا ایک قبائلی معاشرہ ہے۔ لیبیا کے سفیر نے کہا کہ اسے متحد کرنا دشوار کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں لیبیا میں امن ہو‘ پاکستان اور لیبیا کے تعلقات دوستانہ اور تعاون پر مبنی ہوں۔