زرداری آج بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘ تمام انتظامات مکمل

اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری 14 ارب ڈالر مالیت کے میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم کا آج منگل کو سنگ بنیاد رکھیں گے اس ضمن میں واپڈا نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 45سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔ ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کرنے میں 27سال لگے ہیں جس وجہ سے اس ڈیم کی لاگت دوگنا ہوگئی اور یہ 6.7ارب ڈالر سے بڑھ کر14 ارب ڈالر ہوگئی ہے ڈیم کی تعمیر کیلئے عالمی امدادی اداروں اور بینکوں کے کنسورشیم سے فنڈز لئے جائینگے ۔