اسلام آباد: تقریب کے دوران وزیراعظم کی کرسی ٹوٹ گئی، زمین پر گرنے سے بچے رہے

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کرسی ٹوٹ گئی تاہم وہ توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور زمین پر گرنے سے بچ گئے، اس واقعہ پر وزیراعظم مسکرا دیئے، کرسی فوراً بدل دی گئی، تقریب کے شرکاءنے اس واقعہ کو یوسف رضا گیلانی کےلئے بدشگون قرار دیا۔