حکومت حلف نامہ میں تبدیلی کرنیوالے مجرموں کو پناہ نہ دے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جامع مسجد حنفیہ رضویہ سرسید کالونی میں ختم نبوت کانفرنس زیر صدارت پیر محمد ریاض الدین چشتی سجادہ نشین مٹھیال شریف منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی متحدہ علماء و مشائخ پاکستان کے چیئرمین چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان تھے اور خصوصی خطاب جمعیت مشائخ کے صدر پیر مفتی محمد ظہور اللہ ہاشمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر خاموشی گناہ تصور کرتے ہیں‘ حلف نامہ میں تبدیلی کے مرتکب مجرموں کو حکومت پناہ نہ دے ان کو بے نقاب کرے اور اس خالص مذہبی مسئلہ کو سنجیدگی سے حلکیا جائے۔ ملک صفدر علی اعوان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لئے ہر قربانی دیں گے۔ پیر مفتی ظہور اللہ ہاشمی نے کہا کہ دھرنے والوں سے ہم اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ان کے مطالبات مانیں جائیں۔ پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامتی اور استحکام عطا فرمائے اور عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کو جلد اللہ تعالیٰ بے نقاب کرے۔ کانفرنس میں راجہ محمد رفیق کلیامی‘ وائس چیئرمین متحدہ علماء و مشائخ پیر ظہور احمد قادری‘ حافظ محمد آفتاب اور حافظ محمد آزاد نے بھی خطاب کیا۔