سی ڈی اے نے وزارت قانو ن کی بھیجی گئی چیف لیگل ایڈوائزر کی سمری مسترد کردی
اسلام آباد( وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ د(سی ڈی اے) نے وزارت قانو ن وانصاف کی جانب سے بھیجی گئی چیف لیگل ایڈوائزر کی سمری کو مسترد کردی ہے چندروز قبل وزارت قانون وانصاف کی جانب سے حافظ حفیظ الرحمان سیدکوسی ڈی اے میں بطور چیف لیگل ایڈوائزرتعینات کرنے کے لئے سمری ارسال کی گئی تھی تاہم سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن یاسرپیر زادہ کی ہدایات پر ڈپٹی ڈی جی لاء نجمہ اظہر نے سمری کر مسترد کر تے ہوئے وزارت کو تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ مذکورہ ادارے میں چیف لیگل ایڈوائزر کاعہدہ ہی نہیں نہ ہی سی ڈی اے نے ایسے کسی وکیل کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے اپنے تہی 15-1-2018کو ایک سمری وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کو ارسال کر دی جس میں حافظ حفیظ الرحمن کو بطور چیف لیگل ایڈوائرز تعینات کئے جانے کی ہدایات کی گئیں تھیں ۔تاہم گزشتہ روز سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن کی ہدایات پروزارت قانون کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کومسترد کردیاگیا ۔جس کے بعد ڈی ڈی جی لا ئ نجمہ اظہر نے ممبر ایڈمن کی ہدایات پروزارت قانون کو خط تحریر ی طور پر آگاہ کیا ہے کہ مزکوہ وکیل ماضی میں سی ڈی اے میں بطور لیگل ایڈوائزر خدمات سرانجام دے رہے تھے تاہم مذکورہ وکیل 28-4-2017 کو بذات خود اس عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد سی ڈی اے کی سفارش پروزارت قانون وانصاف کی جانب سے کاشف علی کوبطور لیگل ایڈوائرز تعینات کردیاگیا تھا،نئے تعینات کئے گئے لیگل ایڈوائزر کاشف علی کی باقاعدہ منظوری سی ڈی اے بورڈ سے بھی لی گئی تھی ،تاہم ادارہ ا ن کی خدمات سے مطمین ہے۔وزارت کو تحریر کردہ خط میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت چیئر مین سی ڈی اے کی عدم موجودگی کے باعث سی ڈی اے بورڈ بھی فعال نہیں ہے جس کے باعث حافظ حفیظ الرحمان کوبطور لیگل ایڈوائزرزیر غور نہیں لایاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ مذکورہ وکیل نے ماضی میں سی ڈی اے سے ہی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے (کیکل ایڈوائرز) سے استعفٰی دیاتھا ۔