وزیراعظم کل کراچی جائیں گے، قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم کل کراچی جائیں گے، قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل (19 جنوری) کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاﺅس میں ہونے والے قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، اہم صوبائی وزرا سمیت اعلی عسکری حکام اور پولیس رینجرز کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت شہر میں جاری ٹارگٹڈآپریشن میں ہونیوالی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم/ کراچی