دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ نثار کا قائدانہ کردار‘ مذہبی رہنماؤں کے تحفظات دور کر دیئے

دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ نثار کا قائدانہ کردار‘ مذہبی رہنماؤں کے تحفظات دور کر دیئے

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دہشت گردی کے خلاف جاری  جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے تمام مذہبی قائدین کے تحفظات دور کردیئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مذہبی جماعتوں نے دہشت گرد  کارروائیوں میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی اور تمام مدارس کی رجسٹریشن پر تیار ہو گئے ہیں۔ نثار علی خان کی کوششوں کی وجہ سے مدارس کو ضابطہ کار میں لانے کا طریقہ بھی طے کیا جا رہا ہے اور یہ بھی پاکستان میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں قائم مذہبی مدارس کو بھی قانون کے دائرہ کار میں لایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس تاثر کو بھی ختم کر دیا ہے کہ تمام مدارس کے خلاف کوئی کارروائی ہو رہی ہے صرف دہشت گردی شر انگیزی میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر ہی ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی اکابرین اور مدارس کے منتظمین نے حکومت سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔