خلیجی ممالک میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، سفیر قطر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قطر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں قطر کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے قطر کے قومی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ خلیجی ممالک میں جاری تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک میں جاری تنازعات کے حل کے لیے جو مذاکراتی کوششیں کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں اس ضمن میں کویت کی طرف سے بحران کے حل کے لیے دی گئی تجاویز پر پاکستانی حمایت بھی قابل قدر ہے پاکستان میں قطر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مستقبل قریب میں مذید فروغ دیا جائے گا صقر بن مبارک المنصور نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی کے شعبے میں ہونے والے معاہدوں سے پاکستان میں توانائی کے بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں قطری بزنس مینوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے اور اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مذید فروغ دیا جائے گا اس ضمن میں انکا کہنا تھا کہ قطر ایئر ویز پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے میں کلیدی کردار اد ا کر رہی ہے قطر ایئر ویز نہ صرف پاکستانی اور قطری مسافروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ دو طرفہ تجارتی اشیاء کو بھی ایک دوسرے کے ممالک میں پہنچا رہی ہے۔