مضرصحت کھانوں کی روک تھام اور ون ڈش یقینی بنانے کیلئے ہوٹلوں اور شادی ہالوںپر چھاپے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے مجسٹریٹوں نے عدالتی اختیارات ملنے کے بعد سیکیورٹی ایکٹ پر عملدرآمد ، مضر صحت کھانوں کی روک تھام اور ون ڈش یقینی بنانے کیلئے ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں چھاپے مارنے شروع کردئے جس کے بعد مجسٹریٹ درجہ اول احمد حسن رانجھا نے ون ڈش اور سیکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کردیاجبکہ 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سات مقدمات درج کرادئے گئے جن شادہ ہالوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ان میں الحمید شادی ہال،الصدیق شادی ہال،ڈیسنٹ شادی ہال،سیلیبریشن شادی ہال اور رائل کیسل شادی ہال شامل ہیں جن کے منیجرزتھانے منتقل کردئے گئے جبکہ مجسٹریٹ نے لیاقت روڈ پرآئی ای سٹی ان اور گندھارا ہوٹل پر ریڈ کر کے وہاں مقیم کسٹمرز کی پولیس کو اطلاع نہ کرنے اورسیکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پران ہوٹلوں کے منیجر گرفتار کرکے تھانہ سٹی بھجوادئے۔