ہیڈ ماسڑ ایسوسی ایشن پنجاب اور سیکرٹری سکول پنجاب کے درمیان ملاقات کل ہوگی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ہیڈ ماسڑ ز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہیڈ ماسڑ ایسوسی ایشن پنجاب اور سیکرٹری سکول پنجاب کے درمیان ملاقات کل 19 دسمبر بروز منگل کو لاہور میںہوگی ۔جس میں پنجاب کے ہیڈ ماسڑز کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوگی۔یا درہے کہ قبل ازیں یہ اجلاس جمعہ 15 دسمبر کو ہونا تھا لیکن سپیشل سیکرٹری تعلیم ندیم الرحمان کے والد کی وفات کے باعث یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔