اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، تین افرادجاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے تھانہ آئی نائن کو عدیل حسین نے بتایا کہ مدعی کے والد محمد رفیق آئی جے پی روڈ پر موٹر سائیکل کے ساتھ کھڑے تھے جنہیں ڈمپر نمبرRIS-1755 کے نامعلوم ڈرائیورنے ٹکر ماردی جس سے مدعی کا والد جاں بحق ہو گیا تھانہ بھارہ کہوکو محمد صغیر نے بتایا کہ مدعی کے والد حبیب اللہ پیدل جا رہے تھے جنہیں موٹر سائیکل نمبرAK - 6362 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے تھانہ سہالہ کو وقاص احمد نے بتایا کہ میرے والد محمد عرفان اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جنہیں کہوٹہ روڈ پر بغیر نمبر پلیٹ کی سوزوکی کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔