دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے، ملک ابرار احمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے زیر اہتمام دو سری انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں خلق خدا کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے یورالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی توجہ صحت کی سہولیات میں اضافے پر مرکوز کررکھی ہیں اور صوبے کے ہسپتالوں کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں راولپنڈی میں جدید ترین انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی جلد فنکشنل ہو جائے گا جس سے گردے اور مثانے کے علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوںگی ملک ابرا ر احمد نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بیماریوں سے بچاو کے لئے لازم ہے کہ ہیلتھ ایجوکیشن بھی عام کی جائے اور علاج کے نئے طریقوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی جائے انہوںنے اس مقصد کیلئے یورالوجی کانفرنس کو نہایت اہم قرار دیا اور کہاکہ دنیا کے بہترین ماہرین مثانہ و گردہ کا پاکستان آنا اور پاکستان کے ڈاکٹروں سے جدید علاج اور طریقوں سے متعلق تبادلہ خیال کے مفید نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے مریضوںکو فائدہ حاصل ہوگا ، پروفیسر ممتاز احمد نے گردے اور مثانے کے علاج کے بارے میں دوسری انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں گردی کی پتھری کے مریضوںکی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے اگر ہم نے جدید ریسرچ سے استفادہ نہ کیا تو دنیا کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ جائیں گے اسلئے ضروری ہے کہ ترقیافتہ ممالک کی جدید طبی مہارت کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے کانفرنس میں دنیا کے منجھے ہوئے یورو سرجنز کی شرکت سے پاکستان میں جدید طب میں بہتری آئے گی پروفیسر لمحے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میںمثانے و گردے کے علاج کی سہولیات میں اضافہ کی کوششیں خوش آئند ہیں اور اس حوالے سے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ طبی مہارت میں اضافے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں کانفرنس سے یورالوجی شعبے کے ماہرین نور بوچولز، پروفیسر ڈاکٹر سعادت خان، ڈاکٹر کیمل، ڈاکٹر مودد چوہدری ،ڈاکٹر عاصم چوہدری ، ڈاکٹر آفتاب اے بھٹی، ڈاکٹر محمد عبدالحمید عمر،ڈاکٹر احمد سجاد ، ڈاکٹر شرجیل سرفرا ز نے کہا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میںان کے مخصوص جغرافیائی حالات کے پیش نظر پتھری کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔