عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں کینٹ کی تمام میلاد کمیٹیوں کا کردار لائق تحسین ہے ،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) نبی کریم ﷺ کی آن اور شان پر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے ۔کسی بھی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی پاکﷺ سے اپنے ماں باپ اور اولاد سے زیادہ محبت نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں مرکزی جامع مسجد چونگی نمبر بائیس میں کینٹ کی چالیس میلاد کمیٹیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں کینٹ کی تمام میلاد کمیٹیوں کا کردار لائق تحسین ہے کینٹ کی میلاد کمیٹیوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں حسب سابق احسن کردار ادا کیا ہے ۔تقریب سے قاسم شاہ،رضا مصطفی نورانی،عامر صدیقی،مرتضی قادر اور چوہدری جاوید نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر چالیس میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے گئے