ایک تصویر………… ایک کہانی
پشاورروڈ راولپنڈ ی پرماڈل بازار کی حالت کا اندازہ اس تصویر سے لگایا جا سکتا ہے جہاں لوگوں کا اکثر رش رہتا ہے ۔ بازارکی مرکزی سڑک پر ایک گٹر کا ڈھکن غائب ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجود کسی نے توجہ اس جانب نہیں گئی ہے ۔عوام نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بارہا شکایات کی ہیںمگر کسی نے ان کی نہیں سنی ہے ۔ لگتا ہے کہ حکام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کوئی حادثہ ہو اور خبریں لگیں اس کے بعد اس کی مرمت کی جائے گی ۔ ملک ابرار ایم این اے اور ان کے بھائی ملک افتخار ایم پی اے ہیں ان کا قریبی عزیز ملک منیر وائس چیئرمین اس علاقہ کے منتخب نمائندے ہیں ۔لوگوں ان سے اپیل کی ہے کہ تھوڑی توجہ اس جانب بھی دی جائے ۔(تحریر و تصویر ۔۔ سہیل ملک)