مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن قام نہیں ہو سکتا: برطانوی ارکان پارلیمنٹ

لندن (وقار ملک) برطانوی پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کےلے اپنا کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن قام نہیں ہو سکتا۔ سٹیو بیکر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ بھارتی فورسز پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں پر شدید مظالم کر رہی ہےں۔ ایان آسٹن ایم پی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ۔ یہ بحث کنزرویٹو گروپ کے چیئرمین محبوب بھٹی کی کوششوں سے ایم پی سٹیو بیکر نے کروائی ۔ اس بحث کو حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق‘ کشمیر سنٹر برسلز کے چیف ایگزیکٹو بیرسٹر عبدالمجید ترمبواور پروفیسر نذیر شال نے گیلری سے دیکھا۔