حامد سعید کاظمی کی صحت خراب، پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر دینے سے انکار کردیا،صدر اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن) حج سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی کی صحت شدید خراب ہوگئی جبکہ انہیں علاج کےلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب پمز انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر دینے سے انکار کردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے صدر اوروزیراعظم سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے اہلخانہ نے کئی بار پمز انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو حامد سعید کاظمی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کا میڈیکل چیک اپ کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی ڈاکٹر حامد سعید کاظمی کو دیکھنے نہیں آیا اہل خانہ نے کہا کہ حامد سعید کاظمی کی حالت سخت خراب ہے اور پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر دینے سے بھی انکار کردیا جس پر اہل خانہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سے واقعہ کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حامد کاظمی