القاعدہ آپریشن چیف ابو حفص الشہری کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ القاعدہ کے آپریشن چیف ابو حفص الشہری کے امریکی حملے میں مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا آئی ایس پی آر کو القاعدہ کے آپریشن چیف ابو حفص الشہری کے امریکی حملے میں مارے جانے کی کوئی معلومات نہیں۔