سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، کئی ٹرک سامان ضبط کر لیا
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کئی ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ پیر
کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی سامان قبضہ میں لے لیا۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔