پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلی مالیاتی فریم ورک ایک تاریخی قدم ہے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ’’پاکستان ماحولیاتی فریم ورک‘‘کی رپورٹ لانچنگ میں شرکت کی۔حکومت پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بجٹ کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں،مرکزی سطح پر پبلکفنانشل منیجنگ سسٹم کی تشکیل کی گئی وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے یہ ایک جامع مالیاتی فریم ورک تشکیل دیا،یہ فریم ورک وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے منصوبہ بندی اور مالیات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ اب باقاعدہ طور پر بجٹ کال سرکلر اور بجٹ پالیسی کا حصہ ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے ،ہم گلیشیرز کے نیچے رہ رہے ہیں اور ہمیں بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے ،وفاقی وزیرنے زور دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی بڑھ رہی ہے جہاں تک ہمارے کاربن اخراج میں شراکت کا تعلق ہے یہ صرف 0.08فیصد ہے اور ہم ان دس ممالک میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہیں،یو این ڈی پی کے کنٹری کوآرڈینیٹر نیل بون نے ماحولیاتی تبدیلی کے مالیات کا اندازہ لگانے کی اہمیت پر زور دیا،پاکستان،انڈونیشیا،ویت نام اور بنگلہ دیش کے بعد چوتھا ملک ہے جس نے ماحولیاتی تبدیلی کی مالیات کے جامع فروغ کی جانب ایک قدم اٹھایا ہے