نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جا رہی ہے‘ نئے انتخابات کرائے جائیں: بابر اعوان
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے، پاکستان میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں، نااہل وزیراعظم ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے، حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پیر کو بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے، تاثر دیا جارہا ہے، کہ پاکستان میں کوئی جلاوطن حکومت ہے، حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت مذہب سے متعلق ترمیم میں پہلے رائونڈ میں ناکام ہوگئی ،اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نواز شریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جارہی ہے، پاکستان میںفوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔