اقتدار کی گلیوں میں پھر شریف الدین پیرزادہ نظر آنے لگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اقتدار کی گلیوں مےں ایک بار پھر شریف الدین پیرزادہ گھومتے پھرتے دکھائی دینے لگے ہےں اور ان کے ہی مشورے سب کےلئے مشکلات پیدا کر رہے ہےں، ذرائع کے مطابق سوئس کیسز پر عدالت سے کشمکش مےں کسی ”سیانے“ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے تو سارا معاملہ حل ہو جائے گا۔ حکومتی ایوانوں مےں رسائی رکھنے والے ان حلقوں نے دعویٰ کیا کہ اسی ”سیانے“ کے مشورے پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان کر دیا جائے تاہم حالات بدلنے پر منصوبہ تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ایک طرف ایوان صدر کے کھلاڑی اور دوسری طرف وکلا کی بڑی تعداد پھر شاہراہ دستور پر مارچ کی تیاری کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں تک نئی مہم جوئی کی توقع ہے، وکلا بھی اسے ہی ذہن مےں رکھ کر تیاری کر رہے ہےں۔