یکم جولائی سے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے بغیر لاکھوں سستے موبائل بلاک ہو جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) یکم جولائی سے بغیر آئی ایم ای آئی رجسٹریشن والے تمام لاکھوں موبائل فون بلاک ہو جائیں گے۔ رجسٹرڈ موبائل فون سیٹ پر 250 روپے آئی ای ایم آئی لیوی  پہلی سم  کے ذریعے وصول کی جائے گی۔  حکومتی ذرائع کے مطابق 2014-15ء کے بجٹ میں متعارف کرائی گئی آی ای ایم آئی لیوی جو فی رجسٹریشن پر 250 روپے ہو گی کے نفاذ کے حوالے سے ابہام تاحال ختم نہیں ہوا ہے۔ فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی یہ لیوی بھی یکم جولائی سے نافذالعمل ہو جائے گی، تاہم حکومت نے تاحال آئی ایم ای آئی لیوی کی وصولی کا طریقہ کار طے نہیں کیا۔ اس حوالے سے موبائل کمپنیوں سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔