فوج نے آپریشن کا اعلان کیوں کیا؟ حکومت بتائے: فرحت اللہ بابر

 فوج نے آپریشن کا اعلان کیوں کیا؟ حکومت بتائے: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد ( آئی این پی )  پیپلز پارٹی کے  مرکزی رہنما شریک چیئرمین کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ حکومت بتائے  سویلین حکومت کی بجائے  فوج نے اس آپریشن کا اعلان کیوں کیا؟
، عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لئے کوئی منصوبہ بندی کیوں نہ کی گئی ؟، تین ماہ پہلے وزیر داخلہ نے جس اندرونی سکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا تھا اس کا کیا بنا؟، ہم ابھی اپنے بیرونی سکیورٹی کے اہداف کے لئے کچھ عسکریت پسندوں کی سرپرستی کر رہے ہیں یا نہیں؟۔ پیر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت اس کے ساتھ ساتھ ان چار سوالات کے جواب  بھی دے۔ اس نے کہا ہم یہ غلط طور پر فرض کر لیتے ہیں کہ صرف فاٹا ہی میں دہشتگردی موجود ہے کیونکہ جب بھی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کوئی حملہ ہوتا ہے تو ہم شمالی وزیرستان میں بمباری کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم فرقہ واریت اور دیگر انتہاپسندی کے رجحانات رکھنے والے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے جو کہ اسٹیبلشمنٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔
فرحت بابر