تحریک انصاف کے رکن کی تنقید، حکومتی اور پی پی ارکان کا ’’استغفار، استغفار‘‘

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں تحریک  انصاف نے حکومت و پیپلزپارٹی سے توبہ کرا لی۔ تحریک انصاف کے رکن داوڑ کنڈی نے کہا اصل اپوزیشن تحریک انصاف ہے جو ملک کو سیدھی راہ پر چلانا چاہتی ہے۔ اس پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے بلند آواز میں استغفار استغفار کی صدائیں بلند کیں۔