ایفی ڈرین کیس: آئندہ سماعت پر حنیف عباسی کے خلاف حتمی چالان طلب

راولپنڈی  (نوائے وقت رپورٹ)راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں آئندہ سماعت پر حنیف عباسی کے خلاف حتمی چالان طلب کرلیا۔راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی، مسلم لیگ ن  کے رہنما حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان عدالت   پیش ہوئے۔اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کیخلاف چالان تیار ہوگیا، آئندہ سماعت پر پیش کریں گے عدالت نے آئندہ سماعت پر حنیف عباسی کے خلاف  حتمی چالان طلب کرلیا۔ بعد میں کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔ایفی ڈرین کے ایک اور کیس میں سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت تیرہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے علی موسیٰ سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث کیس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی۔