آپریشن امن کیلئے ہے، 2015ء عسکریت پسندی اور توانائی بحران سے نجات کا سال ہو گا: مریم نواز

آپریشن امن کیلئے ہے، 2015ء عسکریت پسندی اور توانائی بحران سے نجات کا سال ہو گا: مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2015ء کا سال توانائی بحران اور عسکریت پسندی سے نجات کا سال ثابت ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پر عزم ہے، فیس واپسی سکیم کو تمام حلقوں کی جانب سے پزیرائی مل رہی ہے، میڈیا اس مشکل اور اہم موقع پر محتاط رہے۔ پیر کو مائیکرو پلاننگ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں شمالی وزیرستان میں فوج کی طرف سے دہشت گردی کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ملک میں امن کے لئے ہے اور امید ہے 2015ء عسکریت پسندی سے پاک پاکستان لائے گا اور اس سال ملک میں توانائی کا بھی کوئی بحران نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس خواب کو تعبیر دینے کے لئے پرعزم ہے۔