آپریشن کی نگرانی کیلئے کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی قائم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  آپریشن ضرب عضب کی نگرانی کیلئے وزیر اعظم نے کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں دفاع، داخلہ، اطلاعات اور منصوبہ بندی کے وزراء شامل ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق کمیٹی میں وزیر سفیران اور خیبر پی کے حکومت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان میں چیف آف جنرل سٹاف، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر شامل ہیں۔ کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر آپرشن ضرب عضب اور اس سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لے گی اور وزیر اعظم کو آگاہ کریگی۔ کمیٹی آئی ڈی پیز کے معاملے پر مختلف اداروں سے رابطے میں ہو گی۔