چیف جسٹس سے چینی سفیر کی ملاقات شنگھائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چین کے پاکستان میں متعین سفیر مسٹر یاوجنگ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے ملا قات کی ہے ، ملا قات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا،چین کے سفیر نے چیف جسٹس کو خصوصی طور پر سی پیک کے با رئے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چینی سفیر نے چیف جسٹس کو پیپلز کورٹ آف چا ئنہ کی جانب سے چیف جسٹس کو شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔