اے پی ایس کے شہیدوں کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہید مجاہدوں کی یاد ہمارے دلوں سے کبھی نہیں جائے گی، ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں، پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،سیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کونیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انشاء اللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہبنے گا، پمز ہسپتال کیساتھ معاہدے سے آج صحافیوں کو انکا حق دیا گیا ہے،محمد نوا زشریف کے وژن کے مطابق صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کیلئے بھی کام ہو رہا ہے،پمز ہسپتال میں 2800 صحافیوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی ۔گزشتہ روز پمزہسپتال میں صحافیوںکیلئے فری علاج کیلئے ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ تقریب میں 2800 کے قریب صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے۔ تقریب میں پمز اور پریس کلب کے درمیان باہمی یاداشت پر دستخط کیے گے۔معاہدے کے تحت پریس کلب کے 2800جرنلسٹ فری علاج معالجہ کرواسکیں گے۔تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگز یب نے کہاکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور رواپنڈی کے جرنلسٹ پمز میں صحت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لئے وزرات اطلاعات میں بھی کام ہو رہا ہے،کوشش ہے صحافیوں کا نیشنل ہیلتھ کارڈ میں بھی شامل کیا جائے۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے دلسوز واقعے نے پوری قوم کو دہشتگردی کی عفریت کیخلاف متحد کیا، معصوم بچوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی۔ ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا فائدہ ہوتا ہے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،جو صوبہ صحت کی بہتر سہولت فراہم کرے اس کی تعریف کرنی چاہئے اور دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے ایک مثال ہیں،موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کی ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کے لئے وزیراعظم صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا۔ ان شہداء کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک زبان ہوکر صف آراء ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اسلام، پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔ دہشت گردوں نے رنگ و نسل، مذہب، عقیدہ اور عمر وجنس کے کسی امتیاز کے بغیر پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔